چناب کالج چنیوٹ میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی پُروقار محفل میلاد کا انعقاد

چناب کالج چنیوٹ میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں پُروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ۔ 25 اگست (اے پی پی):چناب کالج چنیوٹ میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں پُروقار محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے خصوصی شرکت کی۔محفل کے دوران طلباء و طالبات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت رسولِ مقبول ﷺ، گلہائے عقیدت اور قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔

طلباء و طالبات نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی سیرت و کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پرنسپل چناب کالج ڈاکٹر فرخ خان، معلمات، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محفل کا ماحول عشقِ رسول ﷺ اور عقیدت و احترام سے بھرپور رہا۔