اٹک میں ضلعی سطح کے شاندار مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایات پر، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اٹک اور محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ضلع اٹک میں ضلعی سطح کے شاندار مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔

اٹک۔ 25 اگست (اے پی پی):جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی خصوصی ہدایات پر، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اٹک اور محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام ضلع اٹک میں ضلعی سطح کے شاندار مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹک محمد عارف قریشی تھے جبکہ ڈی ای او سیکنڈری الطاف حسین، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری عابد خان سمیت اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ضلعی مقابلے میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں سے 18 طلبہ اور 18 طالبات، مجموعی طور پر 36 شرکاء نے حصہ لیا۔ یہ تمام طلبہ و طالبات اپنے اپنے تحصیل سطح کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ضلعی سطح تک پہنچے تھے جس کے باعث مقابلہ نہایت معیاری دلچسپ اور مسابقتی رہا۔

مقابلے میں طلبہ اور طالبات کی دونوں کیٹیگریز کے لیے علیحدہ علیحدہ ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات مقرر کیے گئے تھے ہر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن کے لیے 50 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے 30 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے 20 ہزار روپے کا نقد انعام رکھا گیا طلباء کیٹیگری کے نتائج پہلی پوزیشن نشیمن عباس گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 جنڈ 50,000 روپے، دوسری پوزیشن علی وارث گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ 30,000 روپے، تیسری پوزیشن محمد حسنین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک20,000 روپےجبکہ طالبات کیٹیگری کے نتائج پہلی پوزیشن دیا رباب ٹیکنیکل کالج اٹک 50,000 روپے، دوسری پوزیشن علیشہ بی بی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 اٹک30,000 روپے، تیسری پوزیشن کشف زہرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2فتح جنگ 20,000 روپے انعام دیا گیا تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی نےنمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔