کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات محبت، انسانیت، احترام اور باہمی اخوت کا درس دیتی ہیں۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ پہنچ کر جلوسِ میلاد النبیﷺ کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے عالمِ اسلام کو یومِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مبارکباد دی۔ انہوں …
نبی کریم ﷺکی تعلیمات محبت، انسانیت، احترام اور باہمی اخوت کا درس دیتی ہیں، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات محبت، انسانیت، احترام اور باہمی اخوت کا درس دیتی ہیں۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے میمن مسجد، بولٹن مارکیٹ پہنچ کر جلوسِ میلاد النبیﷺ کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے عالمِ اسلام کو یومِ ولادتِ باسعادت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے،آپ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے محبت، امن، عدل، اخوت اور ہدایت کا کامل نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر محبت، اخوت، بھائی چارے، برداشت اور امن و سلامتی کا پیغام عام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ ۖ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا،ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں، دوسروں کا احترام اور برداشت و رواداری کو فروغ دیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیرتِ طیبہ پر عمل کرکے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔






