سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس‘ کا ایوارڈ

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی جانب سے ’ورلڈ ریسٹوریشن فلیگ شپس‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ مملکت کی جانب سے نباتاتی کور میں اضافے، بنجر زمینوں کی بحالی، ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ منگولیا کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے صحرائی پھیلاؤ کے کنوینش کے 17 ویں اجلاس کے دوران منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے نیشنل گریننگ پرگرام کو ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے ایک عالمی اقدام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔اس پروگرام کے تحت 15 کروڑ 90 لاکھ سے زائد درخت لگائے گئے۔ تقریبا دس لاکھ ہیکٹر بنجر زمین کو دوبارہ آباد کیا گیا اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی انواع کو دوبارہ آباد کیا گیا۔اس کے علاوہ نیشنل گریننگ پروگرام نے سعودی وژن 2030 کے ماحولیاتی اہداف کے مطابق خشک سالی، صحرائی پھیلاؤ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمنٹے کے لیے ایک جامع فریم ورک کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔