سعودی عرب آئندہ ہفتے گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق ’ان ٹو نیو ورلڈز‘ کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ریاض کے شمال میں مواقع ملہم میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔
سعودی عرب آئندہ ہفتے گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا
ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب آئندہ ہفتے گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ’لیپ 2026‘ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ایس پی اے کے مطابق ’ان ٹو نیو ورلڈز‘ کی تھیم کے تحت یہ ایونٹ 31 اگست سے 3 ستمبر تک ریاض کے شمال میں مواقع ملہم میں ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں جاری رہے گا۔
ہ ایونٹ دنیا بھر سے ٹیکنالوجی ماہرین، انوویٹرز، سرمایہ کاروں اور سٹارٹ اپس کو اکھٹا کرے گا۔سعودی وزارت کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن نے سعودی فیڈریشن فار سائبر سکیررٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کے ساتھ گلوبل ایونٹس کمپنی انفارما اور انویسٹمنٹ فنڈ کی سپورٹ سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا ہے۔پانچویں ایڈیشن میں ایک ہزار سے زائد سپیکرز، ایک ہزار 800 ٹیک کمپنیاں، 600 سے زائد سٹارٹ اپس اور ایک ہزار 900 سے زیادہ سرمایہ کاروں اور وینچر کیپیٹل کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔یہ ایونٹ سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے درمیان نئے مواقع پیدا کرنے میں لیپ کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔لیپ 2026 ایک وسیع پروگرام پیش کرے گا جس میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اکانومی میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔









