معروف جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں ٹوکیو کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔
جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

مزید خبریں
ٹوکیو ۔27اگست (اے پی پی):معروف جاپانی فنکارہ یایوئی کوساما 97 برس کی عمر میں ٹوکیو کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔
شنہوا کے مطابق کوساما 14 اگست کو متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے کے باعث انتقال کرگئی تھیں۔ وہ پولکا ڈاٹس، کدو کے مجسموں اور آئینوں پر مبنی تنصیبات کے منفرد فن پاروں کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی تھیں۔چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط فنی کیریئر کے دوران یایوئی کوساما جاپان کی نمایاں ثقافتی شخصیات میں شمار ہونے لگیں۔ وہ 1929 میں ناگانو پریفیکچر کے شہر ماتسوموتو میں پیدا ہوئی تھیں۔








