الجزائر کے شمال مشرقی صوبوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
الجزائر میں جنگلات کی آگ سے 12 افراد ہلاک

مزید خبریں
الجزائر۔27اگست (اے پی پی):الجزائر کے شمال مشرقی صوبوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
شنہوا کے مطابق الجزائر کے وزیر داخلہ سعید سیود کے مطابق جیجل صوبے میں 5، بیجایا میں 4 اور تیزی اوزو میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے بیجایا کے دورے کے دوران امدادی اور فائر فائٹنگ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔شہری تحفظ کے حکام کے مطابق بدھ کی شام تک مختلف صوبوں میں 159 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سے 90 پر قابو پالیا گیا جبکہ 69 مقامات پر آگ بدستور بھڑک رہی تھی۔ رہائشی علاقوں کے قریب آگ پہنچنے پر متعدد خاندانوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔الجزائر میں حالیہ مہینوں کے دوران جنگلات میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں 20 سے زائد افراد ہلاک اور جنگلات، زرعی اراضی اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔








