زمبابوے میں جھیل کاریبا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 97 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مقامی سرکاری افسر کو قابلِ تعزیر قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
زمبابوے میں کشتی حادثہ، 97 افراد کی ہلاکت پر سرکاری افسر گرفتار

مزید خبریں
ہرارے۔27اگست (اے پی پی):زمبابوے میں جھیل کاریبا میں کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 97 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک مقامی سرکاری افسر کو قابلِ تعزیر قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ رورل انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے کاریبا ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اگناشیئس چیومے کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔11 اگست کو کاریبا شہر سے چللا ماہی گیری کیمپ جانے والی مسافر کشتی خراب موسم کے باعث جھیل میں الٹ گئی تھی۔ حکام کے مطابق 77 افراد کو بچا لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ کشتی میں تقریباً 180 مسافر اور سامان سوار تھا، جو اس کی گنجائش سے زیادہ تھا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات جاری ہیں۔








