سعودی عرب نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے شام کے سکیورٹی اداروں میں انضمام کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی عرب کا سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے شامی فوج میں انضمام کا خیر مقدم

مزید خبریں
ریاض ۔27اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے شام کے سکیورٹی اداروں میں انضمام کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اس اقدام سے شام اور اس کے عوام کے لیے سلامتی اور استحکام کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔وزارت خارجہ نے شامی حکومت کی جانب سے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے، قومی اتحاد اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔سعودی عرب نے شام اور اس کے عوام کی سکیورٹی، امن اور خوشحالی کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔یاد رہے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ اور شامی صدر احمد الشرع نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس معاہدے کے آٹھ ماہ بعد سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے شام کے ریاستی اور ملٹری اداروں میں انصمام کا عمل مکمل ہو گیا۔سیرین ڈیموکریٹک فورسز کو بظور آزاد عسکری فورس تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔








