اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے نیپال اور تبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے نیپال اور تبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔27اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے نیپال اور تبت کی سرحد پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔
اچانک آنے والے اس شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے اور انسانی امداد کے شراکت دار مقامی حکام کی معاونت کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیپال میں تقریباً 10 ہزار گھرانے فوری امداد کے محتاج ہیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لینے اور امدادی ضروریات کا تعین کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ترجمان کے مطابق چین کے تبت خودمختار علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ اقوام متحدہ چینی حکومت کی زیر قیادت امدادی کوششوں میں معاونت کے لیے تیار ہے۔سیو دی چلڈرن نے سیلاب سے متاثرہ ضلع نوواکوت میں عملہ تعینات کردیا ہے جبکہ نیپال ریڈ کراس نے 200 ہنگامی پناہ گاہوں کے پیکیجز روانہ کیے ہیں۔








