ڈینگی سے متعلقہ تمام فیلڈ ٹیمیں ہائی رسک علاقوں کا باقاعدگی سے دورے کریں،ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیرِ صدارت سی ای او آفس سیالکوٹ میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ سی ڈی سی آفیسر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی

سیالکوٹ۔ 27 اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کی زیرِ صدارت سی ای او آفس سیالکوٹ میں ڈینگی کنٹرول سرگرمیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ سی ڈی سی آفیسر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی، فیلڈ سرگرمیوں ، سی ڈی سی عملہ کی کارکردگی، سپرے پمپس و دیگر آلات کی دیکھ بھال فیلڈ اسٹاف کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ڈینگی سرویلنس، کنٹرول سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں جبکہ نشاندہی کیے گئے تمام ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی مؤثر نگرانی بروقت مینجمنٹ یقینی بنائی جائے۔ ڈینگی لاروا کی سرویلنس لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کے خاتمے کی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیمیں ہائی رسک علاقوں کے باقاعدگی سے دورے کریں، ڈینگی سے متعلق تمام سرگرمیاں اعداد و شمار متعلقہ سسٹم یا ایپ پر بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے۔ انہوں نے سپرے پمپس دیگر ڈینگی کنٹرول آلات کو فعال رکھنے انکی مناسب دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کہا کہ سی ڈی سی کا تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے بروقت رپورٹنگ یقینی بنائے، جبکہ کسی بھی قسم کی کمی یا ڈینگی سے متعلق مسئلے کی فوری اطلاع دی جائے۔ نگران افسران فیلڈ سرگرمیونکی کڑی نگرانی کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزید خبریں