مکہ ۔ 8 جون(اے پی پی۔ ماہ صیام سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ مقدس کے دوران معتمرین کی سلامتی اور مسجد حرام میں امن امان میں معاونت کے لیے 9 طیاروں اور جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ رمضان المبارک …
مکہ المکرمہ میں ماہ صیام کے سیکیورٹی پلان کے لیے 9 طیاروں کی خدمات
مکہ ۔ 8 جون(اے پی پی۔ ماہ صیام سیکیورٹی پلان کے تحت ماہ مقدس کے دوران معتمرین کی سلامتی اور مسجد حرام میں امن امان میں معاونت کے لیے 9 طیاروں اور جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہیلی کاپٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد بن عید الحربی نے بتایا کہ رمضان المبارک کے عمرہ سیکیورٹی پلان کے تحت جدید مواصلاتی آلات سے لیس9 طیارے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے طیاروں کی خدمات کا حصول پہلی بار نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں بھی ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی خدمات لی جاتی رہی ہیں۔









