ہسپتالوں میں نصب فائر ہائیڈرنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی آلات کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
ہسپتالوں میں نصب فائر ہائیڈرنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی آلات کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہاکہ ہسپتالوں میں نصب فائر ہائیڈرنٹ سسٹم اور دیگر حفاظتی آلات کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے ، ہسپتالوں میں مؤثر فائر سیفٹی نظام اور فعال فائر ہائیڈرنٹس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں، ہسپتالوں میں ٹیکنیکل سٹاف کسی بھی آگ یا ہنگامی صورتحال میں حفاظتی انتظامات کے فوری استعمال کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس کے دوران کیا ۔
اجلاس میں ہسپتالوں میں فائر واٹر ہائیڈرنٹ سسٹم، فائر الارمز، فائر ایکسٹنگوشرز اور دیگر فائر سیفٹی آلات کی موجودگی، فعالیت اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہسپتال انتظامیہ کو فائر سیفٹی آلات کی باقاعدہ دیکھ بھال، بروقت ٹیسٹنگ اور انہیں ہر وقت قابلِ استعمال حالت میں رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نےکہاکہ ضروری سٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے، کوتاہی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








