آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کا عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کا بھرپور خیرمقدم
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں کا عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کا بھرپور خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرکے نوجوانوں، طلبہ اور بزرگ شہریوں نے دورے کو خطے میں امن و استحکام کیلئےمؤثر سفارتی کوشش قرار دیا ۔
آزاد جموں وکشمیر کے شہریوں نے عسکری قیادت کے کامیاب دورہ تہران کو سراہتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت کا دورہ تہران پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اورعلاقائی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے ، ایران اورامریکا کے درمیان مفاہمت پاکستان کی مثبت سفارتی کوشش ہےجو اس کے فعال علاقائی کردارکو ظاہرکرتی ہے ،عسکری قیادت نے کشیدگی کے ماحول میں مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دے کر ایک ذمہ دارانہ کردارادا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، موجودہ علاقائی کشیدگی میں پاکستان کا امن اور مذاکرات کا پیغام قابل تحسین ہے ،عالمی تجارت اورتوانائی کے تحفظ کیلئے آبنائے ہرمز میں امن واستحکام ضروری ہے ، ایران اورامریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور پائیدار امن کا حقیقی ضامن ہے ۔








