پشاور، گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار میں جشنِ آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) ہوگا

گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور کے گراؤنڈ میں جاری پشاور انٹر ڈسٹرکٹ کلب جشنِ آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل (جمعہ) کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میں فرینڈز کلب اور برادرز کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

پشاور۔ 27 اگست (اے پی پی):گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار پشاور کے گراؤنڈ میں جاری پشاور انٹر ڈسٹرکٹ کلب جشنِ آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل (جمعہ) کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میں فرینڈز کلب اور برادرز کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی کے مطابق جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ اس باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں پشاور ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 8 باسکٹ بال کلبوں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں فرینڈز کلب، برادرز کلب، اعوان کلب، فرنٹیئرز ٹائیگرز کلب، نحقی کلب، قاضی کلب، چمکنی کلب اور گلبہار کلب شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے دوران مختلف کلبوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے، بہترین کھیل اور شاندار کھیلوں کی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے کھیلوں کے جذبے اور نظم و ضبط کی عمدہ مثال پیش کی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فرینڈز کلب اور برادرز کلب کے درمیان گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ کی مہمانِ خصوصی گورنمنٹ سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر ہوں گی۔اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور کامیاب ٹیموں میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔ جشنِ آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی، باہمی ہم آہنگی اور قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ ٹورنامنٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئے ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ کے پی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم دفاع کے موقع پر بھی کالج میں آل گرینڈ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا۔

مزید خبریں