صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم کا کام مکمل کرلیا گیا
نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی وزیرچیف سردار کوہیار خان ڈومکی
کوئٹہ۔ 27 اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کی خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم کا کام مکمل کرلیا گیا۔ اس منصوبے سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر اور معیاری سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
کھیل نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ برے ماحول اور منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، حلقہ انتخاب سبی، لہڑی اور بختیار آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ان شاء اللہ علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔








