رینجرز فٹ بال کلب کے مینیجرڈیرک میک انیزنے جمہوریہ چیک کے کلب جابلونیک کے ہاتھوں کانفرنس لیگ سے ٹیم کے شرمناک خروج کی تمام تر ذمہ داری د قبول کر لی ہے۔
رینجرز فٹ بال کلب کی یورپ سے شرمناک ناکامی، مینیجر میک انیس نے تمام تر ذمہ داری قبول کر لی

مزید خبریں
گلاسگو۔28اگست (اے پی پی):رینجرز فٹ بال کلب کے مینیجرڈیرک میک انیزنے جمہوریہ چیک کے کلب جابلونیک کے ہاتھوں کانفرنس لیگ سے ٹیم کے شرمناک خروج کی تمام تر ذمہ داری د قبول کر لی ہے۔
ای ایس پی این کے مطابق جمہوریہ چیک میں کھیلے گئے پلے آف کے دوسرے لیگ میں سکاٹ لینڈ کے فٹ بال کلب رینجرز 0-1 کی برتری کے ساتھ میدان میں اتری تھی، تاہم میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جمہوریہ چیک کے کلب جابلونیک نے سکاٹ لینڈ کے فٹ بال کلب رینجرز کو 3-4سے شکست دے کر مکمل طور پر یورپی مقابلوں سے باہر کر دیا۔ رینجرز فٹ بال کلب کے مینیجرڈیرک میک انیز کی ٹیم کو پینلٹی شوٹ آؤٹ کے آغاز میں برتری حاصل تھی لیکن فائنڈلے کرٹس اور جیمز پینریس کے آخری 2 پینلٹی شاٹس ضائع کرنے سے رینجرز کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ یہ 2017 کے بعد پہلا موقع ہے کہ رینجرز اگست سے آگے کسی یورپی ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے گی۔ اس شکست نے ایبروکس میں مینیجرڈیرک میک انیز کے عہدے پر دباؤ میں شدید اضافہ کر دیا ہے جن کی زیرِ نگرانی ٹیم کا سیزن انتہائی ناکام رہا ہے۔
رینجرز فٹ بال کلب کے مینیجرڈیرک میک انیزنے کہا کہ وہ اس کارکردگی پر انتہائی شرمندہ ہیں اور امشب صرف ان کے سٹاف اور شائقین نے کلب کی صحیح نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بہانہ نہیں بنائیں گے، اگرچہ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں اور کھلاڑی ناتجربہ کار نظر آئے لیکن یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ وہ ٹیم کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے تمام انتظامات میں بہترین معیار برقرار رکھتے ہیں لیکن آج کی کارکردگی ہر لحاظ سے ناقص تھی۔ 120 منٹ کے کھیل کے دوران رینجرز کا بال پوزیشن 46 فیصد رہا جبکہ وہ ٹارگٹ پر صرف ایک شاٹ ہی لگا سکے۔
ڈیرک میک انیزنے کہا کہ ہم وہ سب کچھ ہار گئے جس کے ہم مستحق تھے اور پینلٹی شوٹ آؤٹ پر جیتنا بھی ان کی کمزوریوں پر پردہ نہ ڈال پاتا۔سابق رینجرز مڈفیلڈر اینڈری ہالیڈے نے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے پاس نہ کوئی سٹائل تھا اور نہ ہی آگے بڑھنے کا جذبہ، یہ رینجرز کی حالیہ تاریخ کے بدترین نتائج میں سے ایک ہے۔ سابق سٹرائیکر سٹیون تھامپسن کا کہنا تھا کہ 120 منٹ میں صرف ایک شاٹ آن ٹارگٹ ہونا ٹیم کی صورتحال کی کہانی بیان کرتا ہے اور میدان میں کوئی بھی ایسا رہنما نظر نہیں آیا جو کھیل کو سنبھال سکے۔ رینجرز کے شائقین اور تبصرہ نگاروں نے اس شکست کو کلب کے لیے ایک بڑا لمحہ فکریہ قرار دیا ہے اور اب تمام تر نظریں اتوار کو ہونے والے میچ پر ہیں جہاں مینیجرڈیرک میک انیز پر شدید دباؤ ہوگا۔







