ترکی پناہ گزین کے بدلے اپنے شہریوں کے لئے یورپی ممالک کے ویزہ فری سفر کے مطالبے پر قائم

انقرہ ۔ 8 جون(اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ان کا ملک پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کے بدلے میں اپنے شہریوں کے یورپ کے ویزہ فری سفرکے مطالبے پر قائم ہے۔ اگر ترکی کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ہے تو ترکی اور یورپ کے درمیان پناہ گزینوں کے معاملے میں طے پائے سمجھوتے منسوخ ہوسکتے ہیں۔ترک وزیر خارجہ …

انقرہ ۔ 8 جون(اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ان کا ملک پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے کے بدلے میں اپنے شہریوں کے یورپ کے ویزہ فری سفرکے مطالبے پر قائم ہے۔ اگر ترکی کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ہے تو ترکی اور یورپ کے درمیان پناہ گزینوں کے معاملے میں طے پائے سمجھوتے منسوخ ہوسکتے ہیں۔ترک وزیر خارجہ مولود چاووش نے ترکی کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ اگر یورپی ملکوں نے ترکی کے شہریوں کے ویزہ فری سفرکا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو استنبول ترکی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے پرمجبور ہوگا۔

Leave a Reply