پنجاب بھرمیں1439ٹریفک حادثات،09افراد جاں بحق،1642زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
پنجاب بھرمیں1439ٹریفک حادثات،09افراد جاں بحق،1642زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو

مزید خبریں
لاہور۔28اگست (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران1439ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق اور1642زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1439ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 8714افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ928معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 957ڈرائیورز،144کم عمرڈرائیورز، 516مسافراور178پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
ترجمان کے مطابق236ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت291متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد106حادثات میں 113متاثرین کے ساتھ دوسر ے اور ملتان97حادثات میں 100متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔








