وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان پولیس میں اصلاحات اور مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت بلوچستان پولیس میں اصلاحات اور مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں سنٹرل پولیس آفس میں بلوچستان پولیس میں اصلاحات، مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے مثر استعمال سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی نے بلوچستان پولیس کی جانب سے فعال کی گئی 16 مختلف ڈیجیٹل ایپس اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کو تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں پولیس کے مختلف شعبہ جات کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے، پولیسنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو مثر اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف ڈیجیٹل ایپس کی فعالیت اور عملی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیجیٹل انیشیٹوز کے عملی مظاہرے کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے مختلف ایپس کے ذریعے فراہم کی جانے والی سہولیات اور ان کے دائرہ کار سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، وزیر اعلی بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل سہولیات کے مثر استعمال اور پولیس سروسز کو مزید جدید، مثر اور عوام دوست بنانے سے متعلق اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔









