محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا،تا ہم پو ٹھو ہار سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم گرم مرطوب رہا،تا ہم بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
لاہور ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
لاہور۔31اگست (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا،تا ہم پو ٹھو ہار سمیت بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم گرم مرطوب رہا،تا ہم بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کی شرح 52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح107فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس فیز فائیو ڈی ایچ اے میں 107،برکی روڈ124،اے آر سی 82،ماڈل ٹائون 82،عسکری ٹین71 ،بیدیاں روڈ107اور علامہ اقبال ٹاون میں124ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








