صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، ایڈیشنل سیکرٹری امیرہ بیدار و دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور۔31اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن خدیجتہ الکبری، ایڈیشنل سیکرٹری امیرہ بیدار و دیگر افسران نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے ایگزیکٹو ڈائریکٹر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر مس فراح اور ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایم ایس ہسپتال و دیگر افسران نے جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق نواز شریف کارڈیک سنٹر کے ذریعے مری و گردونواح کی عوام کو کارڈیک کی جدید اور بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔سید محمد حسین ساملی ہسپتال اینڈ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر مری و گردونواح کیلئے ایک بہترین علاج گاہ ثابت ہو رہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اس ہسپتال کیلئے تاریخ میں پہلی بار کروڑوں روپوں کی جدید مشینری خریدی ہے۔اس ہسپتال میں کیتھ لیب کے ذریعے مریضوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کیلئے طبی سامان و ایچ آر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ افسران کو اس ہسپتال سے متعلق سونپی گئی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں