اپنے عزیز بھائی صدر شوکت مرزیایوف سے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے عزیز بھائی صدر شوکت مرزیایوف سے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صدر شوکت مرزیایوف اور برادر عوامِ ازبکستان کو ان کی 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر …

بشکیک ۔31اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے عزیز بھائی صدر شوکت مرزیایوف سے انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے صدر شوکت مرزیایوف اور برادر عوامِ ازبکستان کو ان کی 35ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری میں جاری مضبوط پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور روابط کے شعبوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے 2029 تک باہمی تجارت کا حجم 2 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کے مشترکہ ہدف کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ علاقائی روابط کو مشترکہ ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے ازبکستان، افغانستان اور پاکستان ریلوے منصوبے کی انقلابی صلاحیت کو اجاگر کیا جو وسطی اور جنوبی ایشیا کو باہم مربوط کرنے اور ازبکستان کو پاکستان کی سمندری بندرگاہوں تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں