وزیرِ اعظم کی چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور، وزراء اعظم اور عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور، وزراء اعظم اور عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

بشکیک ۔31اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شریک مختلف ممالک کے صدور، وزراء اعظم اور عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی روسی صدر ولادیمر پوتن، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، لاؤس کے صدر تھونگ لون سیسولیتھ، ٹوگو کے صدر فاؤرے گناسنگبے اور منگولیا کے صدر اوخناگین خورلسوخ سے م غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔