دفاعی معاہدہ تین ممالک تک محدود نہیں، رشید صافی

ین الاقوامی و چینی امور کے ماہر رشید صافی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا تاریخی دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں بلکہ دیگر مسلم ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی و چینی امور کے ماہر رشید صافی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا تاریخی دفاعی معاہدہ صرف تین ممالک تک محدود نہیں بلکہ دیگر مسلم ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کے دروازے کھلے ہیں۔

پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والا دفاعی معاہدہ تین برادر اسلامی ممالک کے باہمی اعتماد، تزویراتی تعاون، اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے وژن کا عکاس ہے۔رشید صافی نے کہا کہ معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد، علاقائی امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق اس فریم ورک کا دائرہ مستقبل میں دیگر مسلم ممالک تک بھی وسیع کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے تینوں ممالک کے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جبکہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

بین الاقوامی و چینی امور کے ماہر نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی حالات میں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی سلامتی کے ایسے اقدامات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔رشید صافی نے مزید کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک وسیع اور لچکدار فریم ورک کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جس میں مستقبل میں دیگر خواہشمند مسلم ممالک کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔