ا قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا امریکا اور ایران سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں اضافہ کے بعد زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ۔1ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں اضافہ کے بعد زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفین دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے اختتام پر فوجی کارروائیوں میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایک بار پھر سب سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہیں۔ وہ سفارتی سرگرمیوں اور مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ ایسا حل تلاش کیا جا سکے جو خطے میں استحکام اور اعتماد بحال کرنے میں مدد دے۔