پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی، 450 کلوگرام مضر صحت گوشت تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ناقص گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 450 کلو گرام ناقض اور غیر معیاری گوشت تلف کر دیا گیا۔

سرگودھا۔ 01 ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی ناقص گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 450 کلو گرام ناقض اور غیر معیاری گوشت تلف کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا شہباز سرور کی ہدیت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھیرہ میں ناکہ لگا کر گوشت سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑ لیا۔ حکام کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا، جس کے بعد 450 کلوگرام گوشت کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا ۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا جبکہ لوڈر رکشہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی شہباز سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔