وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے 26 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں کی توجہ کا محور رہے

وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے 26 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں کی توجہ کا محور بنے رہے۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے اہم علاقائی و عالمی امور اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے 26 ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہنمائوں کی توجہ کا محور بنے رہے۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے اہم علاقائی و عالمی امور اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خوشگوار ماحول میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف شریک تھے۔

 

مزید خبریں