پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیسکو کے چیف انجنیئر ڈیویلپمنٹ ، چیف انجنیئر آپریشن انجنیئر حبیب الرحمان خان مروت نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں واپڈا سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کےمطابق ملاقات کے دوران گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان …
گورنر خیبرپختونخوا سے پیسکو کے چیف انجنیئر ڈیویلپمنٹ حبیب الرحمان خان مروت کی ملاقات ، عوامی مسائل کے حل حوالے تبادلہ خیال

مزید خبریں
پشاور۔ 01 ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیسکو کے چیف انجنیئر ڈیویلپمنٹ ، چیف انجنیئر آپریشن انجنیئر حبیب الرحمان خان مروت نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں واپڈا سے متعلق عوامی مسائل کے حل اور بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان گورنر ہاؤس پشاور کےمطابق ملاقات کے دوران گورنر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں واپڈا کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
انہیں بتایا گیا کہ ڈیرہ گرڈ ٹو لائن کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہےجبکہ بجلی کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متبادل لائن بھی بچھائی جا رہی ہے، جس کا پچاس فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔گورنر کو بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ ڈیرہ گرڈ ٹو لائن اور متبادل لائن کا کام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ملاقات میں بتایا گیا کہ بند کورائی گرڈ اسٹیشن بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس کا افتتاح آئندہ ماہ کیا جائے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کی بہتر فراہمی عوام کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے واپڈا کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے کم وولٹیج، اوورلوڈنگ اور بجلی کی فراہمی سے متعلق دیگر مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور شہریوں کو بہتر بجلی کی سہولت میسر آئے گی۔








