قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ آمد، شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں ناروے کے سفیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، انہوں نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے قائم مقام صدر کا استقبال کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے تاثرات میں شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان کے عوام اور اپنی جانب سے ناروے کے شاہ ہاکون ہشتم، شاہی خاندان اور عوام ناروے سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ ہیرالڈ پنجم نے پینتیس سال سے زائد عرصے تک دانشمندی، وقار اور لگن کے ساتھ ناروے کی خدمت کی اور آنجہانی شاہ کی طویل حکمرانی اور اپنے ملک و عوام کے لیے ان کی مخلصانہ خدمات کو انتہائی احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی دعائیں شاہ ہاکون ہشتم، شاہی خاندان اور ناروے کے عوام کے ساتھ ہیں۔








