پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا

پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا ہے۔وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے منگل کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وزارتِ خزانہ نے امریکی ڈالر میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا ہے، پاکستان نے مارکیٹ کی صورتحال کے تناظرمیں طویل مدتی 5 اور 10 سالہ مدت …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں امریکی ڈالر میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا ہے۔وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے منگل کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ وزارتِ خزانہ نے امریکی ڈالر میں نئے یورو بانڈز جاری کرنے کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا ہے، پاکستان نے مارکیٹ کی صورتحال کے تناظرمیں طویل مدتی 5 اور 10 سالہ مدت کے د ہری اقساط کے بینچ مارک یورو بانڈز کی پیشکش جاری کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معیشت کے حوالے سے یہ پیشرفت جب حال ہی میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگز میں پے در پے بہتری کے بعد سامنے آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ قدم ملک کے مضبوط معاشی بنیادی اصولوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے پاکستان کے لئے عالمی کیپٹل مارکیٹس کے دروازے ایک بار پھر کھل گئے ہیں۔

 

مزید خبریں