اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اپنی فائیو جی کمپین کے لئے گولڈ ایوارڈ جیتنے والے واحد ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ زونگ نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز اپنے نام کئے جن میں دو گولڈ،ایک براؤنز اور دو بلیک ڈریگن ایوارڈز شامل ہیں۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈز زونگ کی فائیوجی لانچ اور ”ایسا …
زونگ ڈریگنز آف ایشیا میں پانچ ایوارڈز جیت کرفائیو جی کی بنیاد پر گولڈ ایوارڈجیتنے والاپہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):زونگ نے ڈریگنز آف ایشیا ایوارڈز 2026 میں اپنی فائیو جی کمپین کے لئے گولڈ ایوارڈ جیتنے والے واحد ٹیلی کام آپریٹر کی حیثیت سے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ زونگ نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈز اپنے نام کئے جن میں دو گولڈ،ایک براؤنز اور دو بلیک ڈریگن ایوارڈز شامل ہیں۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ ایوارڈز زونگ کی فائیوجی لانچ اور ”ایسا ہے فیوچر“ مہمات میں تخلیقی اور مارکیٹنگ کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں دیئے گئے جبکہ زونگ مائی فائیو2025 اور پرومیکس ہیٹرک جیسی مہمات کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔
یہ کامیابی زونگ کے لئے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی مجموعی برانڈ حکمت عملی اور کمیونیکیشن کے پیچھے موجود تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ کمپنی کے اس وسیع تر عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے کہ وہ نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے امکانات کو صارفین، کاروباری اداروں اور کمیونٹیز کے لیے بامعنی تجربات میں تبدیل کرے۔ دنیا کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل چائنا موبائل کے عالمی معیار، ٹیکنالوجی میں قائدانہ حیثیت اور جدت طرازی کی صلاحیتوں کی بدولت زونگ نے پاکستان میں اپنے فائیو جی کا حقیقی مطلب سمجھانے کے لیے اپنے سفر کا آغاز کیا۔
”ایسا ہے فیوچر“ کے عنوان کے تحت زونگ نے فائیو جی کو ایک زیادہ ذہین، مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار مستقبل کی معاون ٹیکنالوجی کے طور پر پیش کیا ہے۔ زونگ مائی فائیو2025 اور پرومیکس ہیٹرک جیسی مہمات کی پذیرائی کمیونیکیشن حکمتِ عملی کے وسیع دائرہ کار کو ظاہر کرتی ہے، جو ٹیکنالوجی، صارفین کی بصیرت اور تخلیقی اندازِ پیشکش کو یکجا کرتے ہوئے پراڈکٹس کو سادہ اور پُرکشش تجربات میں تبدیل کرتی ہے جبکہ صارفین تک اپنے نیٹ ورک کی طاقت اور کارکردگی کو بھی واضح انداز میں پہنچاتی ہے۔زونگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکوم حنا علی نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے صارفین کے لئے مستقبل کو آسان اور قابل فہم بنانا رہا ہے۔ فائیو جی اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجیز روزمرہ کے تجربات کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔








