صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ(سی پی آئی) میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ بارے ماہانہ رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ اگست میں 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 9.2 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 3.1 فیصد تھا، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے …
صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ(سی پی آئی) میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ بارے ماہانہ رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ اگست میں 11.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 9.2 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 3.1 فیصد تھا، شہری علاقوں میں صارفین کیلئے عمومی اشاریہ اگست میں 10.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 8.7 فیصد اور گزشتہ سال جولائی میں 3.5 فیصد تھا۔
دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ اگست میں 12.2 فیصد رہا جو جولائی میں 9.9 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 2.5 فیصد تھا۔رپورٹ کے مطابق اگست میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ(ایس پی آئی) 9.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 12 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 2.6 فیصد تھا،ہول سیل پر ائس انڈیکس اگست میں 11.8 فیصد رہا جو جولائی میں 9.4 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں ایک فیصد تھا، شہری علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح 8.8 فیصد رہی جو جولائی میں 8.6 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 6.9 فیصد تھی،دیہی علاقوں میں نان فوڈنان انرجی افراط زرکی شرح اگست میں 8.5 فیصد رہی جو جولائی میں 8.1 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 7.8 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں بنیادی اوسط افراط زرکی شرح 8.9 فیصد رہی جو جولائی میں 7.5 فیصد اور گزشتہ سال اگست میں 4.2 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں تازہ پھلوں کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 12.49 فیصد،لوبیا4.54 فیصد،دال مونگ2.47 فیصد،چکن 1.88 فیصد،چینی 0.77 فیصد،ٹماٹر0.67 فیصد،مچھلی 0.53 فیصد،بیکری وکنفیکشنری 0.36 فیصد،خشک دودھ پائوڈر0.01 فیصد، مائع ایندھن 1.31 فیصد،درسی کتابیں 0.25 فیصد،گاڑیوں کے پر زہ جات 0.24 فیصد اور فٹ وئیرکی قیمتوں میں 0.04 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر 45.87 فیصد،انڈے 11.51 فیصد،آلو6.82 فیصد،تازہ سبزیاں 5.50 فیصد،گندم5.25 فیصد،دال چنا4.77 فیصد،آٹا2.03 فیصد،چائے 1.24 فیصد،دال مسور0.99 فیصد،بناسپتی گھی 0.64 فیصد، ریڈی میڈخوراک 0.61 فیصد ، گوشت 0.54 فیصد، موٹرفیول 5.61 فیصد،واٹرسپلائی 4.15 فیصد، میکنیکل خدمات 1.81 فیصد، بجلی کی قیمت 1.70 فیصد، برقی آلات 1.42 فیصد، ٹرانسپورٹ 1.35 فیصد،طبی ٹیسٹ 1.11 فیصد،اسپتال اخراجات 1.10 فیصد،ٹیلرنگ1.02 فیصد،ڈاکٹرکلینک فیس 0.85 فیصد اور تعمیراتی سامان کی قیمت میں 0.78 فیصد کا اضافہ ہوا۔








