حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک بھرخصوصاً آزاد جموں وکشمیرمیں تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5ویں برسی منگل کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ قائد حریت سیدعلی شاہ گیلانی’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘کی وہ آواز تھےجو قید وبند میں بھی خاموش نہ ہوئی، سید علی گیلانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک بھرخصوصاً آزاد جموں وکشمیرمیں تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی 5ویں برسی منگل کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ قائد حریت سیدعلی شاہ گیلانی’’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘‘کی وہ آواز تھےجو قید وبند میں بھی خاموش نہ ہوئی، سید علی گیلانی وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کی تقریباً7 دہائیاں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کرنے میں گزاری۔

سیدعلی گیلانی کی آخری سانسوں میں بھی ’’پاک سرزمین‘‘ کا نام ان کی زبان پرتھا اور وہ پاکستان کی سلامتی و حفاظت کی دعا کرتے رہے۔ قائد حریت سید علی گیلانی کیلئے جدوجہدآزادی صرف سیاست نہیں بلکہ شناخت، اصول اورایمان کا معاملہ تھی جس پر وہ تاحیات قائم رہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے کم عمری ہی سے خطے کی سیاست میں قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کشمیر کی سیاسی زندگی کے اہم پلیٹ فارمز کا حصہ بن گئے۔ قائدحریت سیدعلی گیلانی 1972، 1977 اور 1987 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانون سازاسمبلی کے رکن بھی رہے۔

سیدعلی گیلانی نے زندگی کے آخری11 برس سری نگر کے حیدرپورہ میں اپنے ہی گھر میں نظر بندی کی حالت میں گزارے۔ قید تنہائی اورپابندیاں بھی سید علی گیلانی کے الحاق پاکستان اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے عزم کو کمزور نہ کر سکیں۔ یکم ستمبر2021 کو سیدعلی شاہ گیلانی حیدرپورہ میں بدستور اپنے گھر میں نظربند رہتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوئے۔ قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا گیا۔