یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں 9 ایوارڈز جیت لئے

یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں مجموعی طور پر 9 ایوارڈز اپنے نام کر لئے ،جن میں دو گولڈ، دو سلور اور پانچ بلیک ڈریگنز شامل ہیں۔ دونوں برانڈز کو مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز، میڈیا، ڈیجیٹل، کانٹینٹ کی تخلیق اور سمال بجٹ کے شعبوں میں ان کی نمایاں تخلیقی کاوشوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں مجموعی طور پر 9 ایوارڈز اپنے نام کر لئے ،جن میں دو گولڈ، دو سلور اور پانچ بلیک ڈریگنز شامل ہیں۔ دونوں برانڈز کو مارکیٹنگ، پبلک ریلیشنز، میڈیا، ڈیجیٹل، کانٹینٹ کی تخلیق اور سمال بجٹ کے شعبوں میں ان کی نمایاں تخلیقی کاوشوں پر اعزازات سے نوازا گیا۔

منگل کو جاری بیان کے مطابق یوفون نے پانچ ایوارڈز حاصل کئے۔ اس کی مہم’’بابر اعظم کا گمشدہ فون ، ڈیٹا بہت ہے‘‘ نے مارکیٹنگ ڈسپلن اور پبلک ریلیشنز، دونوں شعبوں میں گولڈ ڈریگن جبکہ میڈیا کے شعبے میں بلیک ڈریگن حاصل کیا۔ یوفون کو“Super 5” کے لئے میڈیا میں سلور ڈریگن جبکہ’’5G Launch: It’s More Than Just Speed‘‘ کے لئے ڈیجیٹل کے شعبے میں بھی سلور ڈریگن سے نوازا گیا۔ٹیلی نار پاکستان نے پی ٹی ایم ایل کے مجموعی اعزازات میں مزید چار بلیک ڈریگنز کا اضافہ کیا۔ برانڈ کو کانٹینٹ کی تخلیق، ڈیجیٹل، اسمال بجٹ اور پبلک ریلیشنز کے شعبوں میں اس کی تخلیقی کاوشوں پر اعزازات ملے۔

ٹیلی نار پاکستان نے “Comic Feeds” کے لیے کانٹینٹ کریئیشن، “Tension Ko Smash Karo” کے لیے ڈیجیٹل،“Karachi Ka Connection” کے لیے اسمال بجٹ اور “Influencer Tactical Campaigns” کے لیے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں ایوارڈز جیتے۔اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی ایم ایل کے چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہا کہ ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کو ملنے والے اعزازات پر ہمیں فخر ہے، نو ایوارڈز ہماری ٹیم اور شراکت داروں کی سخت محنت اور کوششوں کا اعتراف ہیں۔