پاکستان کا سال 27-2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سنبھالنا ملک کی ایک بڑی سفارتی کامیابی اور پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، اس اہم پیش رفت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، محمد حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):پاکستان کا سال 27-2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سربراہی سنبھالنا ملک کی ایک بڑی سفارتی کامیابی اور پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے، اس اہم پیش رفت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اس اہم سفارتی کامیابی پر خراج تحسین کے مستحق ہیں، وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا موثر کردار مزید مستحکم کیا ہے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی موثر سفارتی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ اور عالمی برادری کے اعتماد کا واضح مظہر ہے، پاکستان کی یہ قیادت خطے میں امن، استحکام، معاشی تعاون اور باہمی روابط (کنیکٹیویٹی) کے فروغ میں انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔








