ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافت پاکستان کا متوازن، مثبت اور تعمیری تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مفادات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،سید یوسف رضا گیلانی
ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافت پاکستان کا متوازن، مثبت اور تعمیری تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مفادات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،سید یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ذمہ دار اور پیشہ ورانہ صحافت پاکستان کا متوازن، مثبت اور تعمیری تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی مفادات کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ منگل کو ایوان صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان آبزرور کے چیئرمین اور ایڈیٹر انچیف فیصل زاہد ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پارلیمانی سفارت کاری اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فیصل زاہد ملک نے پاکستان آبزرور کے کردار کو سراہنے پر قائم مقام صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اخبار دنیا بھر میں پاکستان کے قومی مفادات اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔اس موقع پر پاکستان آبزرور کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف سعود فیصل ملک بھی موجود تھے۔








