وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے لیپ 2026 کے دوران گو ٹیلی کام کے سی ای او یحییٰ صالح المنصورنے ملاقات کی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی و ترویج کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سے گو ٹیلی کام کے سی ای او یحییٰ صالح المنصور کی ملاقات

مزید خبریں
ریاض۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ سے لیپ 2026 کے دوران گو ٹیلی کام کے سی ای او یحییٰ صالح المنصورنے ملاقات کی اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی و ترویج کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔
منگل کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق گو ٹیلی کام کی جانب سے پاکستان کے مواصلاتی شعبے میں مسلسل اور پائیدار سرمایہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔اس موقع پر پاکستان بھر میں جدید ترین آئی ٹی انفراسٹرکچر کی فراہمی اور پائیدار شراکت داری کے تسلسل پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔








