ترک صدر رجب طيب اردوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مکہ معاہدہ خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے حصول میں معاون ثابت ہوگا، ترک صدر

مزید خبریں
بشکیک۔2ستمبر (اے پی پی):ترک صدر رجب طيب اردوان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اور حکومتوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ملکیت اور اجتماعی مزاحمت کی بنیاد پر قائم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سیاسی اور دفاعی سٹریٹجک کمیٹی کی طرف سے پیرکو جاری ایک مشترکہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی صنعت کے شعبے میں مضبوط تعاون، پیداوار اور مشترکہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے مشترکہ سرگرمیوں سے اپنی دفاعی صلاحیتوں اور اپنی مسلح افواج کے توازن کو مضبوط بنائیں گے۔








