بینظیر ایمبولینس سروس فار ایمرجنسیزمیڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز 1122 بلوچستان کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ینظیر ایمبولینس سروس فار ایمرجنسیز میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی)1122 بلوچستان نےماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):بینظیر ایمبولینس سروس فار ایمرجنسیز میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی)1122 بلوچستان نےماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کےمطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 245 ایمرجنسیز اور میٹرنل ،نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (ایم این سی ایچ ) کیسز رپورٹ ہوئے۔ خضدار میں ایم این سی ایچ کے 2 اور 35 جنرل ایمرجنسی کیس رپورٹ ہوئے ، کیچ میں ایم این سی ایچ کے 14 اور 29 جنرل ایمرجنسی کیس رپورٹ ہوئے۔نصیرآباد میں ایم این سی ایچ کا ایک اور 22 جنرل ایمرجنسی کیس ، بارکھان میں ایم این سی ایچ کے 11 اور 8 جنرل ایمرجنسی کیس،ژوب میں ایم این سی ایچ کے 34 ، جنرل ایمرجنسی کے 38 کیس، لورالائی میں ایم این سی ایچ کے 14 اور 37 جنرل ایمرجنسی کیس رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ اضلاع میں ایمرجنسی اور زچہ و بچہ سے متعلق کیسز میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (ایم ای آر سی)1122 کی ایمبولینس سروس نے بروقت طبی امداد اور مریضوں کی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی ریسپانس اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔