بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت تربت میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، جدید کلاس رومز کی تعمیر اور نیا فرنیچر فراہم

بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت تربت میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، جدید کلاس رومز کی تعمیر اور نیا فرنیچر فراہم

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے، جس کے تحت ضلع تربت میں بھی تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بی ایس ڈی آئی کے تحت گورنمنٹ بوائز ماڈل سکول تربت میں 30 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید کلاس رومز تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ سکول کے طلباکے لیے نیا فرنیچر اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

سکول میں طلباکے لیے کرسیاں، تدریسی بورڈز اور دیگر ضروری تعلیمی سامان فراہم کیا گیا ہے، جس سے طلبا کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔منصوبے کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات سے تربت اور گردونواح کے طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے بہتر ماحول اور جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت مختلف اضلاع میں تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔