ایف آئی اے کی کارروائی، انٹرپول ریڈ نوٹس کے حامل اقدام قتل کا اشتہاری ملزم ائیر پورٹ سے گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی، انٹرپول ریڈ نوٹس کے حامل اقدام قتل کا اشتہاری ملزم ائیر پورٹ سے گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن ایئرپورٹ نے اقدامِ قتل کے مقدمے میں پنجاب پولیس کو گزشتہ 3 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم محمد سجاول کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کر لیا، جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کا ریڈ نوٹس جاری تھا۔ترجمان ایف آئی اے ملتان کے مطابق گرفتار ملزم سنگین فوجداری الزامات کے تحت سال 2023 سے تھانہ رجانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف اقدامِ قتل سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں بھی شامل تھا جبکہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ملزم کو پاکستان پہنچنے پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جو انٹرپول اسلام آباد اور ایف آئی اے امیگریشن ملتان کے مابین قریبی رابطے کے نتیجے میں ممکن ہوا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








