ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں، حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور اور کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔

کارروائی کے دوران ملزم حافظ عثمان علی حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا، جس کے قبضے سے 16 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے، 300 چینی یوآن (Yuan) اور حوالہ ہنڈی کی بابت دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے گئے۔دوسری کارروائی میں ملزمان خالد صدیق اور محمد عثمان کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے، جو ایک معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس فروخت کر رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔