آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین و اہل خانہ کی ملاقات، مسائل کے حل بارے احکامات جاری

مزید خبریں
لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔خانسامہ فرقان علی کی طبی و مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔سب انسپکٹر محمد سہیل ظفر کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے جبکہ سابق ڈرائیور کانسٹیبل جبران امجد کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔لیڈی کانسٹیبل کشف ایمان کی اپنے خاوند کی ٹرانسفر منسوخی کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔







