پشاور، یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقاریب

پشاور، یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقاریب

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):یوم دفاع و شہدا کے سلسلے میں پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقاریب کا سلسلہ جاری ہیں،یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے آئی سی ایم ماڈل اسکول،پلے بی کیڈٹ کالج اورعلی گڑھ ایجوکیشن سکول میں پُروقار تقریبات کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق تقریبات کے دوران یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے ملی نغموں، ٹیبلوزاورتقریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا،تقریبات میں طلبا وطالبات نے دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا،یوم دفاع وشہدا کی تقریبات میں پاک فوج کے افسران اورجوانوں نے بھرپورشرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی

،بچوں نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کرپرچم کشائی کی اوروطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا،تقریبات کے اختتام پرنمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔