وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل اور این سی اے گورنر سے الگ الگ ملاقاتیں

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحیٰ اور این سی اے گورنر انجینئر ماجد المزید سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور ڈیجیٹل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ریاض۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحیٰ اور این سی اے گورنر انجینئر ماجد المزید سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور ڈیجیٹل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

بدھ کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحیٰ کے درمیان عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس "لیپ 2026” کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ۔ ​ملاقات میں ڈیجیٹل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ​ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ​ڈیجیٹل معیشت میں جدت اور ڈی سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق اور ​ممبر ممالک کے درمیان تکنیکی اشتراک اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔

​علاوہ ازیں اس موقع پر ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ​شزہ فاطمہ خواجہ اور این سی اے گورنر انجینئر ماجد المزید نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے مطابق ​سائبر سپیس اور دونوں ممالک کے اہم مفادات کا تحفظ ہوگا، ​ابھرتے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لئے مہارت کا تبادلہ ہوگا، سائبر سکیورٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر باہمی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔