قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں سیاسی شخصیات اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور قومی، علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے امور بشمول سکیورٹی کی صورتحال اور اچانک آنے والے سیلابوں پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر …
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی شخصیات اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں سیاسی شخصیات اور کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور قومی، علاقائی و بین الاقوامی اہمیت کے امور بشمول سکیورٹی کی صورتحال اور اچانک آنے والے سیلابوں پر تبادلہ خیال کیا۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کے ہمراہ قائم مقام صدر سے ملاقات کی اور انہیں خیبر پختونخوا میں امن و استحکام سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں سکیورٹی کے مسائل، صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال، امداد اور بحالی کے لیے جاری کوششوں جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک اور ملاقات میں سابق وفاقی و صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق امور پر گفتگو کی۔آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب خان نے بھی قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال، خطے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار یعقوب خان نے سید یوسف رضا گیلانی کے بطور وزیراعظم پاکستان دور میں آزاد جموں و کشمیر میں شروع کیے گئے اہم ترقیاتی منصوبوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد، راولا کوٹ اور میرپور میں تین میڈیکل کالجز کا قیام بھی ان اقدامات میں شامل تھا جہاں بھارتی غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے طلبہ کے لیے بھی کوٹہ مختص ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دور میں کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے 16 ہزار سے زائد طلبہ اس وقت آزاد جموں و کشمیر کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔
سردار یعقوب نے دریائے جہلم پر تعمیر کیے گئے ایک پل کا بھی ذکر کیا جو ان کے دور صدارت میں تعمیر ہوا اور اسے باب یوسف کا نام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پل نے آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے درمیان رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا اور سفر کا فاصلہ 125 کلومیٹر کم کر دیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے دل کے قریب رہا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارٹی کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا۔
سابق وفاقی وزیر خارجہ سید جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فیصل جہانگیر نے بھی قائم مقام صدر سے الگ ملاقات کی اور انہیں چاول کی برآمد سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔








