محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 3 ستمبر کی رات اور 4 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کےباعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ …
3 ستمبر کی رات اور 4 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کےباعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 3 ستمبر کی رات اور 4 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کےباعث اسلام آباد/راولپنڈی، مردان، صوابی،پشاور، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے اس دوران کشمیر ،مری، گلیات ، اسلام آباد/راولپنڈی اور خطہ پوٹھو ہار کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرملک کےبالائی علاقوں میں کمزور مرطوب ہوائیں داخل ہو رہی ہیں جو کل شام/رات سے مزیدمضبوط ہوسکتی ہیں،مغربی ہوائوں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔کل (جمعرات کو) بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے شام/رات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 45، سٹی 28، ایئرپورٹ 12، بوکرا، گولڑہ 05)، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 13، شمس آباد 12، پیرودھائی 05، کچہری، گوالمنڈی 04، چکلالہ 03)، منگلا 05، چکوال 02، مری 01، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 35، بالاکوٹ 11، دیر (بالائی 12)، مالم جبہ 07، پٹن 03، کاکول 02، کشمیر: کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: گوپس 06، ہنزہ 04، چلاس 03، اسکردو، بنجی 02، گلگت اور بابوسر میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی 43، سبی، بھکر اوردادومیں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








