نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت برطانیہ، ترکیہ اور کرغزستان کے دوروں کے حوالے سے فالو اپ اجلاس

ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کرغزستان سے واپسی کے بعد وزارت خارجہ میں برطانیہ، ترکیہ اور کرغزستان کے دوروں کے حوالے سے فالو اپ کے طور پر اجلاس منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوروں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور ان دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور طے پانے والے امور پر مزید کارروائی کے …

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کرغزستان سے واپسی کے بعد وزارت خارجہ میں برطانیہ، ترکیہ اور کرغزستان کے دوروں کے حوالے سے فالو اپ کے طور پر اجلاس منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں دوروں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور ان دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور طے پانے والے امور پر مزید کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زیر بحث آنے والے معاملات اور ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بروقت اور موثر فالو اپ کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکریٹری برائے یو این نبیل منیر اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ نائب وزیراعظم نے وزیراعظم کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔