بیجنگ ۔ 8 جون(اے پی پی) چین میں ماہ مئی کے دوران ملکی برآمدات اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ کسٹمز کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران اس کی برآمدات کی مالیت 181.1 ارب ڈالر رہی جو کہ مئی 2015 ءکی نسبت 4.1 فیصد کم ہے ۔درآمدات کی مالیت 131.1 ارب ڈالر رہی جوکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی …
چین میں مئی کے دوران ملکی برآمدات اور درآمدات میں کمی
بیجنگ ۔ 8 جون(اے پی پی) چین میں ماہ مئی کے دوران ملکی برآمدات اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ کسٹمز کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران اس کی برآمدات کی مالیت 181.1 ارب ڈالر رہی جو کہ مئی 2015 ءکی نسبت 4.1 فیصد کم ہے ۔درآمدات کی مالیت 131.1 ارب ڈالر رہی جوکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 0.4 فیصد کم ہے تاہم تجارتی منافع قریباً 50 ارب ڈالر رہا۔









